ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل بی جے پی میں اسمبلی ٹکٹ کے لئے کھینچا تانی اپنے عروج پر 

بھٹکل بی جے پی میں اسمبلی ٹکٹ کے لئے کھینچا تانی اپنے عروج پر 

Mon, 27 Mar 2023 16:47:14    S.O. News Service

بھٹکل ،27/ مارچ (ایس او نیوز) اسمبلی الیکشن کے لئے بھٹکل حلقہ سے بی جے پی کا ٹکٹ پانے کی جو رسہ کشی ہو رہی ہے وہ اپنے نقطہ عروج کو پہنچتی نظر آ رہی ہے، کیونکہ موجودہ ایم ایل اے سنیل نائک کو ہٹا کر ان کی جگہ کٹر ہندوتوا وادی لیڈر گووند نائک کو میدان میں اتارنے کی جو باتیں سننے میں آ رہی تھیں اس کا عملی منظر کل اس وقت دیکھنے کو ملا جب اچانک ہی 'ہندو جاگرن ویدیکے' کے ذریعہ گزشتہ تیس سال سے خدمات انجام دینے پر گووند نائک کی تہنیت کے لئے مرڈیشور سے  ہنومان نگر بھٹکل میں ان کے گھر تک بائک ریلی نکالی گئی ۔ 
    
گووند نائک کے سنگھ پریوار گروپ نے کل اتوار کے دن شام میں مرڈیشور سے ریلی نکالی، پورے راستے پر گووند نائک اور ہندوتوا کی حمایت میں زوردار نعرے بازی کی گئی اور پھر گووند نائک کے گھر پر پہنچ کر ان کی عزت افزائی اور تہنیت کی گئی ۔ کسی قسم کے پیشگی اعلان اور تشہیر کے بغیر اچانک ہی اس طرح گووند نائک کی حمایت میں نکالی گئی ریلی دیکھنے والوں کو خیال ہے کہ اس کے ذریعے بی جے پی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ کٹر ہندوتوا وادی گروپ سنیل نائک کے مقابلے میں گووند نائک کے ساتھ کھڑا ہے ۔ 


Share: